پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کرپا رہے: کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی شکست کی ذمہ داری قبول
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے بعد سے روس اس وقت تیل اور گیس کی فروخت سے یومیہ تقریباً 760 ملین ڈالر کما رہا ہے، برطانوی اخبار کی رپورٹ
پریس کانفرنس میں کپتان کا بیان
کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا، 4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے، پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کر پا رہے۔ اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہوگا، شکست کی ذمہ داری ہم ہی لیں گے، کپتان اور کوچ دونوں ذمہ داری لیں گے، ہم سلیکشن میں بھی شامل تھے اور پلیئنگ الیون بھی ہم نے کھلائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھٹو مرکزی وزیر اور کنونشن مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بن گئے، بھارت سے ہزار سال جنگ کرنے کے نعرے لگا کر عوامی شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے
کپتان کا طرز فیصلہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون بناتے ہیں، ہم کوچ کے ساتھ مل کر کمبی نیشن بناتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا، میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہوگا۔ واپس جا کر دو چار دن لوں گا پھر دیکھیں گے کیا فیصلہ کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں، تو کیا ہم موسم پر بات کریں؟ اسدقیصر
فخر زمان کی کارکردگی
فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی، ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی۔ ہمیں میچ سے پہلے ہی علم تھا کہ ہمیں کیسے پلان کرنا ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچیں، ہم ابھی کہہ سکتے تھے کہ فخر زمان کو پہلے چار میچز کھیلنے چاہیے تھے، فخر زمان کی اس سے قبل فارم اچھی نہیں تھی۔
پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی، لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔








