ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاءاللہ اب ہر مشکل سے آزاد ہوں گے اور تمام تر معاملات میں آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے، پردہ غیب سے ان کا سلسلہ بن سکے گا اور ملازمت پیشہ افراد کا من پسند جگہ تبادلہ بھی ہو سکتا ہے۔ ترقی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچر ٹریننگ اور اسسمنٹ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن پر کی جائے: وزیر تعلیم پنجاب

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں انشاءاللہ کامیابی حاصل ہوگی اور راستے کی تمام تر رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔ جو لوگ بندش وغیرہ محسوس کررہے تھے وہ اب اس سے آزاد ہوں گے اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہوگی۔ اس لئے اب کامیابیوں کا ایک شاندار سفر شروع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ان دنوں ان معاملات میں گھسے ہوئے ہیں جن کا براہ ِراست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلاوجہ خود کو ٹینشن میں ڈالا ہوا ہے اور اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ آپ سیدھا سیدھا چلیں اور صرف اپنے روزگار کی طرف توجہ دیں۔ اس میں بڑا فائدہ ہے۔ زندگی میں عرصہ دراز کے بعد اب یہ وقت آیا ہے۔ اس کی جس قدر بھی توجہ دی جائے وہ کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن ہی اس اچھے وقت کی انشاءاللہ ابتداکرے گا جو پورے ہفتے پر بھاری ہوگا۔ آپ روزانہ کے حساب سے بہتری حاصل کرتے رہیں گے اور جس بھی کام میں رکاوٹیں محسوس کررہے تھے وہ دور ہوں گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی وہ حاصل ہوگی۔ بس خانگی و خاندانی جھگڑوں اور مسائل سے دور رہنے کی کوشش کریں، یہ وقت کی بربادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں، حکومت نے وضاحت کردی

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کافی دنوں سے کسی پریشانی میں مبتلا چلے آ رہے تھے وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہوں گے پردہ غیب سے ایسا سلسلہ بن جائے گا جو ان سارے مسائل کو حل کر دے گا جہاں پیسوں کی ضرورت ہوگی اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ گھریلو ماحول بھی بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ بار بار اپنا راستہ تبدیل نہ کریں۔ اس طرح تو مشکل ہو جائے گی اور جس طرف سے بھی آفر آئے فوری عمل نہ کریں، ہو سکے تو آپ استخارے کی مدد لے لیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔ جو لوگ روزگار کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بھی اب راستے کھل گئے ہیں۔ جلد خوشخبری ملے گی۔ تعلیمی میدان میں بھی انشاءاللہ کامیابی نصیب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز، 15 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں۔ آپ دن بدن خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ٹینشن ہے جو بلاوجہ سر پر سوار کی ہوئی ہے۔ آپ کو خود کو ان معاملات سے دور رکھنا ہوگا اور کوشش کریں کہ صرف روزگار پر توجہ دیں۔ ان دنوں انشاءاللہ اس میں بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور جہاں رقم بلاک ہے اس کی واپسی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میٹنگ کا 4 گھنٹے طویل سیشن، 17 اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی منظوری، بڑے شہروں کو 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت آپ کو غیر متوقع ذریعے سے رقم ملنے کا بڑا امکان ہے۔ آپ روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ اچھی خبریں سن سکیں گے اور جس کام کی خواہش ہے وہ پوری ہو سکے گی اور بھی کسی جانب سے آفر آنے کی بڑی امید ہے۔ کاروباری حضرات مزید سرمایہ کاری کر سکیں گے اور جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

یہ ہفتہ آپ کو اپنے معاملات میں بہتری لانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو بالکل مناسب نہیں ہے۔ ان دنوں تو آپ اس وجہ سے بڑی مشکل میں آجائیں گے اور بدنامی کا اندیشہ بھی ہے۔ اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کریں۔ اس سے بچ جائیں تو بہتر ہے ورنہ بات بگڑ کر کسی بڑی لڑائی جھگڑے میں بھی بدل سکتی ہے اس ہفتے کی بڑی وارننگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 3 خواتین کو قتل کرنے والا ملزم حقیقی ماموں نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو یہ ہفتہ بحکم اللہ ہر طرف سے اچھی خبریں دے رہا ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے اس سے باہر نکل سکیں گے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوجائے گا۔ ضرورت کے تحت پیسہ بھی ہاتھ لگے گا اور جس بھی شخص سے امیدیں وابسته کی ہوئی تھیں وہ بھی پوری ہو سکیں گی اور تمام تر رشتے داروں سے چند دن دور رہنے کا مشورہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بوستان جنکشن سے اگلا اسٹیشن ”یارو“ ہے، اس کو دیکھتے ہی گانا یاد آجاتا ہے ”یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں“ نشہ تو یارو کے قریب بھی ہے۔

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی توجہ کس جانب ہے، آپ کیا چاہتے ہیں،کیوں خود کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ اپنے تمام خراب معاملات ٹھیک کیوں نہیں کرتے اس طرح تو آنے والے دنوں میں بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ جو لوگ کسی بھی طرح اپنا قبلہ درست کرنے میں کامیاب ہو گئے وہ ہی بچ پائیں گے۔ ان دنوں بندش جیسی صورت ِحال بھی لگتی ہے۔ اپنا صدقہ لازمی دیں تو بہتر ہے۔

سیارہ مشتری

19 فروری سے 20 مارچ

اللہ نے چاہا تو اس ہفتے آپ کو اپنے ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔ آپ جن بھی مسائل میں گھرے ہوئے تھے، ان سے نجات حاصل ہوگی اور جو رکاوٹیں محسوس کررہے تھے وہ دور ہوں گی۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہوگی اور جن لوگوں نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے انشاءاللہ ان کو بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ پریشانی اب ختم ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...