ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
تہران کا جوابی حملہ
ایران نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ اور دیگر نیب آفس حملہ کیس میں بری
تل ابیب میں تباہی
’’جیو نیوز‘‘ نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دبئی میں دھماکے کی آوازیں
دوسری جانب عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ اور دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔








