امریکی اور اسرائیلی حملے افسوسناک، ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا: روسی مندوب کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
روس کا امریکہ اور اسرائیل کے حملوں پر ردعمل
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دے دیا۔
روسی مندوب کا بیان
''جنگ'' کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے کہا کہ جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔
عراقی جنگ کی مثال
عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا، مذاکرات کرنے والے ایران کے شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک مذمت نہیں کر رہے۔ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
اقوام متحدہ کی وارننگ
واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے، عالمی قانون کی ہمیشہ پاسداری کی جانی چاہیے۔








