جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی فوج کا شدید ردعمل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
قومی سلامتی کا عزم
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، سکھر سے کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا
دفاع کی یقین دہانی
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اٹلی کے قومی دن کی تقریب، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور کی شرکت
پاسداران انقلاب کی یقین دہانی
پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
شہادت کی تصدیق
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
سوگ کا اعلان
سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔








