مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا ایران میں قیادت کے بارے میں بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
ٹرمپ کا انٹرویو
امریکی ٹی وی کو ٹیلیفون پر انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے۔ تاہم، امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ، عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ
ایران کی نئی قیادت کے بارے میں ٹرمپ کے خیالات
اس سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے وہ ایسا شخص ہے جسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ چین سے 700 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ لا رہی ہیں،100 سے زائد بسیں کالج، یونیورسٹی کے روٹس پر چلائی جائیں گی: وزیر تعلیم
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔
ایران میں سوگ کا اعلان
ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے。








