ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ

ایرانی ٹی وی اینکر کی جذباتی رپورٹ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

حملے کی تفصیلات

ایرانی سرکاری نشریات میں ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک نیوز اینکر نے روتے ہوئے اعلان کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔

اینکر نے خبر پڑھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر، انتہائی دکھ کے ساتھ ایران کی قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عظیم آیت اللہ علی خامنہ ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، آج امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار

اینکر کی جذباتی حالت

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے اینکر کی آواز بھر آئی اور وہ آنسو روک نہ سکے۔ اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں، جبکہ سکرین کے اوپری حصے میں ایرانی پرچم نمایاں تھا۔

ایرانی حکام کی تصدیق

ایرانی حکام کے مطابق 86 سالہ سپریم لیڈر اپنے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ شہید ہوئے۔

سرکاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں 40 روزہ سوگ منایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...