شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری
ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت
تہران(ڈیلی پاکستان آ ن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے جلد ریٹائرمنٹ اور پینشن پر جانے کا راستہ محدود کر دیا، پینشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام
سپریم لیڈر کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 3 اراکین کے دستخطوں کے بغیر ہی محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کرادی گئی
پیغام کا متن
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’خدا کے نام سے جو مہربان، رحم کرنے والا ہے‘۔

سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے کچھ نے تو اپنا عہد پورا کر دیا اور کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہ بدلے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
ملک بھر میں سوگ کا اعلامیہ
واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خاندانی نقصان
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔








