مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا ون ڈے منسوخ
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ابو ظہبی میں شیڈول پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بیان
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی ان کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حالات میں کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔
ٹریننگ کیمپ کی منسوخی
ابوظبی میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی ملتوی کردیا گیا، دبئی کےعلاقے پام جمیرہ ریزورٹ میں حالیہ حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا، جس کے باعث میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔
نئی تبدیلیاں اور آئندہ منصوبے
پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے مقابلہ ابوظہبی میں کھیلا جانا تھا، انگلینڈ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹیم بھارت میں سیمی فائنل کے لئے روانہ ہوگی۔








