ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی واسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے
ایران کے آرمی چیف کا نشانہ بننا
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے ہیں، جس کی تصدیق ایرانی میڈیا نے بھی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل آنے کو تیار
ہلاکت کی تصدیق
الجزیرہ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے موسوی اور وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ IRNA کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ ہفتے کے روز ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
سابقہ شہادتوں کی تصدیق
یادرہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای، ان کے سلامتی کے مشیر علی شمخانی اور آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ IRNA نے کہا کہ مسلح افواج کے مزید کمانڈر بھی مارے گئے ہیں اور ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔








