امریکا و اسرائیل کا مقصد ایران کی تقسیم اور لوٹ مار ہے: علی لاریجانی
تہران میں عارضی قیادت کونسل کا قیام
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
امریکا اور اسرائیل کی سازشیں
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال
اسرائیل کا تقسیم کا منصوبہ
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت بڑے ممالک کو تقسیم کرکے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے۔ امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی عوام کے دل جلا دیے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔
علی خامنہ ای کا پیغام
علی لاریجانی نے کہا کہ علی خامنہ ای نے مشکل وقت میں بھی سادة زندگی پر اصرار کیا۔ استعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں، ان کا مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتا ہے۔ امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔








