کویت میں تراویح اجتماعات اور قطر میں افطار تقریبات پر پابندی‘ ورک فرام ہوم کا اعلان
کویت میں احتیاطی اقدامات
کویت سٹی (آئی این پی) ایران کے خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ان ممالک نے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ باکو پہنچ گئے
نماز تراویح کی معطلی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں تراویح کی نمازوں کے اجتماعات کو معطل کردیا گیا۔ کویت کی وزارتِ اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں رمضان کے دوران ادا کی جانے والی نمازِ تراویح اب تاحکم ثانی ادا نہیں کی جائیں گی۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر بچوں سے لاتعلقی اور بے رخی کے الزامات
قطر میں اجتماعی افطار کی پابندی
حکام کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر عبادات معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔ اسی دوران قطر نے بھی ملک بھر میں افطار تقریبات اور دیگر اجتماعات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر دن بھر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
سرکاری ملازمین کے لیئے ورک فرام ہوم
قطری حکام نے اعلان کیا کہ ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر تمام تفریحی اور عوامی پروگرام بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قطر نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام سرکاری ملازمین کے لیے عارضی طور پر ورک فرام ہوم کا اعلان کیا گیا ہے۔
میزائل حملوں کے اثرات
قطر کے سول سروس اینڈ گورنمنٹ ڈیولپمنٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور پبلک باڈیز کے ملازمین آئندہ روز اپنے دفاتر آنے کے بجائے گھروں سے کام کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے دوران بعض میزائلوں یا دفاعی نظام کے تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ قطر کے مختلف علاقوں میں گرا، جس کے بعد حکام نے احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں。








