امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور پشاور میں مشنز کیلئے اضافی سیکیورٹی کامطالبہ کردیا
امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی کا مطالبہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور پشاور میں مشنز کیلئے اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔
مظاہروں کی نگرانی
ایکس پر اپنے ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ ہم کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرلز کے قریب جاری مظاہروں کی رپورٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل پشاور میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی شہریوں کیلئے ہدایات
ہم پاکستان میں امریکی شہریوں کو یہ بھی ہدایت کرتے ہیں کہ وہ خبروں پر نظر رکھیں اور اپنی حفاظت کے مناسب طریقے اپنائیں۔ ان میں اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھنا، ہجوم والی جگہوں سے گریز کرنا، اور اپنی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ رکھنا شامل ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
We are monitoring reports of ongoing demonstrations at the U.S. Consulates General in Karachi and Lahore, as well as calls for additional demonstrations at U.S. Embassy Islamabad and Consulate General Peshawar. We advise U.S. citizens in Pakistan to monitor local news and…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 1, 2026








