پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
پنجاب کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ان دریاؤں سے پانی نہیں مل سکتا جن پر بھارت کو حقوق حاصل ہیں: نریندرا مودی
ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں اقدامات
صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی، وارڈز، آپریشن تھیٹر اور فارمیسی کے ڈیوٹی روسٹر فوری طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں: مشعال ملک
سیکیورٹی اقدامات
ہسپتالوں میں سیکیورٹی عملہ اور کنٹرول رومز مکمل فعال رکھنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔
ہائی الرٹ کا مقصد
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہائی الرٹ کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔








