پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
پنجاب کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک وطن شاداب چمن، اے پیارے پاکستان اونچی تیری شان، بلوچستان میں شہید دو سگے بھائیوں کی والدہ کے جذبات
ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں اقدامات
صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی، وارڈز، آپریشن تھیٹر اور فارمیسی کے ڈیوٹی روسٹر فوری طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس نازک گھڑی میں پاکستان قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
سیکیورٹی اقدامات
ہسپتالوں میں سیکیورٹی عملہ اور کنٹرول رومز مکمل فعال رکھنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔
ہائی الرٹ کا مقصد
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہائی الرٹ کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔








