امارات پر حملے میں 3 افراد ہلاک، 58 زخمی ہوئے، ایران نے 165 بیلسٹک میزائل، 541 ڈرون مارے، وزارتِ دفاع
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا بیان
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے دوران تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ وزارت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں، جو ایرانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں نشانہ بنے۔ یہ ڈرون ملک کے فضائی دفاعی نظام سے بچ کر زمین تک پہنچے اور وہاں نقصان کا سبب بنے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تجارت جام کمال کی بنگلہ دیشی مشیر برائے تجارت کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
زخمی اور نقصانات
بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر املاک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ایران کی میزائل اور ڈرون کارروائیاں
وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے مجموعی طور پر 165 بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے 152 کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا جبکہ 13 سمندر میں جا گرے۔ اس کے علاوہ دو کروز میزائلوں کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فضا ہی میں مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی
ڈرون کا استعمال
بیان کے مطابق ایران کی جانب سے 541 ڈرون بھی چھوڑے گئے، جن میں سے 506 کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ 35 ملک کے اندر مختلف مقامات پر آ گرے۔
صورتحال کا کنٹرول
وزارت نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کے عمل کے دوران ان کا کچھ ملبہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرا، جس کے باعث شہری املاک کو معمولی اور درمیانے درجے کا نقصان پہنچا۔ تاہم مجموعی صورتحال قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔








