امریکہ کے اڈے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام

علی لاریجانی کا پیغام

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطے کے ممالک کے لیے عربی زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارا آپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کے سب سے خطرناک مخالف شامی باغی کون ہیں؟

فوجی اڈوں پر پاکستان کا مؤقف

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ملک میں قائم فوجی اڈوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جائے گا اور امریکہ ان اڈوں سے خطے میں کارروائیاں کرے گا تو ہم ان اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ وہ اڈے آپ کی سرزمین نہیں بلکہ عملاً امریکی سرزمین شمار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر مزید دلائل طلب

اماراتی مشیر کا بیان

ان سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک پر حملے مس کیلکولیشن ہیں، ایران کو تنہا کر دیں گے۔

ایران کے لیے انتباہ

مشیر اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے حواسوں میں واپس آ جانا چاہیے، کیونکہ آپ کی جنگ آپ کے پڑوسیوں سے نہیں ہے۔ انہوں نے خلیجی ممالک پر حملے کو مس کیلکولیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو تنہا کر دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...