امریکہ نے ایران کا جنگی بحری جہاز ڈبو دیا

امریکی فوج کا دعویٰ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجِ عمان میں ایران کا ایک جنگی بحری جہاز امریکی حملے میں نشانہ بننے کے بعد ڈوب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرشاہ سوری کے بیٹے کی تعمیر کردہ 474 سال پرانی باولی کو بحالی کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

حملے کی تفصیلات

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق اتوار کو آپریشن "ایپک فیوری" کے آغاز میں ایرانی جماران کلاس کارویٹ کو نشانہ بنایا گیا، جو اس وقت چاہ بہار کی بندرگاہ کے قریب لنگر انداز تھا۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حملہ آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا اور جہاز کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد وہ خلیجِ عمان میں ڈوب رہا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق متعلقہ جہاز ایرانی بحریہ کا جماران کلاس کارویٹ تھا، جو جدید میزائل اور دفاعی نظام سے لیس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیسوں کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کٹ بیگ بھول گئے

صدر کا بیان

بیان میں امریکی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج، پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور پولیس اہلکار ہتھیار ڈال دیں اور جہاز چھوڑ دیں۔ امریکی فوج نے واضح کیا کہ کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کا موقف

ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ واقعے کے بعد خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...