اکثر ریسٹ ہاؤس میں کئی کئی دن قیام کرتی، نا جانے دفتر والوں کو کیا سُوجھی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے لگے، شوکاز نوٹس دیا گیا تو غائب ہوگیا، پھر کبھی نہ پلٹا

مصنف کی تفصیلات

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 73

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیموں میں منافع کی شرح تبدیل کر دی گئی

غلام شبیر اور شیداں کا تعلق

واپسی پر جو ریسٹ ہاؤس آکر بیٹھے تو ہم نے پھر کمال ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ غلام شبیر تم ماشاء اللہ شادی شدہ ہو، صَوم و صلوٰۃ کے پابند ہو۔ بقول تمہارے تمہاری بیوی پڑھی لکھی ہے۔ اور اللہ نے 2 بچے بھی دے رکھّے ہیں تو یہ شیداں کا درمیان میں کیا چکّر ہے؟ کہنے لگا کہ شیداں سے میری راہ و رسم شادی سے بھی پہلے کی ہے وہ اُس وقت شادی شدہ تھی۔ پھر اُس کی اپنے خاوند سے ناچاقی ہوگئی اور نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ چنانچہ شیداں کی دوبارہ شادی کے لیے میں نے بھی مالی معاونت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال، پابندیاں ختم

معاہدہ اور دوستی کا عہد

پھر جب میری شادی ہوئی تو یہ وہ وقت تھا جب میرے اور شیداں کے درمیان طے پایا وہ یہ کہ "آپ بیشک جتنی شادیاں کریں اور میں بھی اپنی جگہ آزاد لیکن ہم ساری عمر ملتے رہیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: ہم شام کی نئی انتظامیہ کی فوجی ٹریننگ کیلئے تیار ہیں ترکی نے پیشکش کردی

سروے کے کام میں مشغولیت

کچھ عرصہ بعد جب ہم سوئل سروے کے کام میں طاق ہوگئے تو غلام شبیر بھٹی کی علیٰحدہ اِنڈیپنڈنٹ پارٹی بنا دی گئی اور اُس وقت وہ جڑانوالہ کے علاقہ میں سروے میں مصروف تھے۔ تو جناب وہاں ڈرائیوروں کی معرفت پتہ چلتا رہا کہ "شیداں" اکثر آکر ریسٹ ہاؤس میں کئی کئی دن قیام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

ڈگری کی جانچ پڑتال اور ملازمت کی تبدیلی

یہی کوئی پانچ سال بعد نا جانے دفتر والوں کو کیا سُوجھی کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے لگے۔ پتہ چلا کہ غلام شبیر بھٹی کی ڈگری جعلی ہے۔ اُسے دفتر سے شوکاز نوٹس دیا گیا تو غلام شبیر بھٹی دفتر سے غائب ہوگیا اور پھر کبھی نہ پلٹا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ "راہوالی شوگر مل" میں جا کر ملازم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں نیٹو فوجی محاذِ جنگ سے کچھ پیچھے رہے اور وہ فرنٹ لائن پر نہیں تھے، ٹرمپ

راہوالی شوگر مل میں ملاقات

پرانی شناسائی کے ناطے میں کئی سال بعد راہوالی شوگر ملز میں غلام شبیر بھٹی سے ملنے چلا گیا۔ وہ بڑے پُرتپاک سے ملا۔ میری خاطر مدارت کی۔ باتوں باتوں میں "شیداں" کا بھی ذکر آگیا۔ اِس دنیا کے پہلے اور آخری معاہدے کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل پر ایچ آر سی پی کا بیان بھی آ گیا

سوئل سروے کا کام

اب اپنی باری میں 1956ء میں 26 برس کا ہوچکا تھا۔ کام کاج میں مصروفیت تو بڑی تھی۔ سوئل سروے کا کام کوئی دفتری کام نہ تھا۔ صبح سویرے اُٹھ کر ناشتہ کر کے سرکاری گاڑی جیپ میں 2550 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر اور ڈرائیور کو یہ بتا کر کہ ہم کام ختم کر کے فلاں جگہ پر نکلیں گے، زرعی رقبوں میں جا داخل ہوتے۔ عموماً ہم 2 ساتھی ہوتے۔ ایک افسر ایک اسسٹنٹ اور ہمارے ساتھ 2 لیبر کے آدمی جن کے پاس Auger (زمین میں بور کرکے مٹی نکالنے والا آلہ) اور کپڑے کی تھیلیاں وغیرہ ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی

کام کا طریقہ کار

"ائیریل فوٹو گراف" کی مدد سے ہم کھیتوں میں چلتے جاتے اور مخصوص نشان زدہ جگہوں پر Bore کرواتے۔ لیبر کے آدمی ہر فٹ کی مِٹی علیٰحدہ علیٰحدہ ایک قطار میں رکھتے جاتے۔ مٹی ٹیکسچر کے حساب سے، کلر کے حساب سے رجسٹر میں درج کی جاتی اور پھر ایچ سی ایل کاری ایکشن مٹی پر ڈال کر نکلنے والے Fumes کی Intensity درج کی جاتی۔ اس کے ساتھ وہاں بوئی ہوئی فصل، کی حالت یا خالی جگہ اور پھر سطح زمین کا Saline اور Non-Soline Status درج کیا جاتا۔ اُس کی بھی 3 کیٹگریز تھیں وہ درج کی جاتیں اور کپڑے کی تھیلیوں میں مٹی کے سیمپل بھر کر لیبل لگایا جاتا۔ مزید گراؤنڈ واٹر کی گہرائی بھی درج کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارتخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا

مشقت طلب سفر

یہاں سے اب اگلے مقام پر پیدل چلتے جانا۔ وہاں پھر یہی عمل دہرانا، پھر آگے تیسرے، چوتھے…… اور تقریباً 120 مقام پر اسی طرح جایا جاتا تو یہ پیدل سفر 10 تا 15 کلو میٹر بن ہی جاتا اور واپسی اسی جگہ پر ہوتی جہاں ڈرائیور کو جا کر ٹھہرنے کا کہا گیا ہوتا۔ واپس ریسٹ ہاؤس آتے کھانا کھا کر آرام کرتے۔ شام کو اکٹھے کیے ہوئے سیمپلز کی ایک لسٹ تیار کرتے…… سو یہ ایک مشقت طلب کام تھا۔
(جاری ہے)

نوٹ

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...