وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس،فیلڈ مارشل اور اعلیٰ و سول حکام کی شرکت ، افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف کارروائی اور اہم امور پر بریفنگ
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی رہائی، وطن واپسی سے متعلق کیس، وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
شرکاء کی معلومات
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
سیکیورٹی کا جائزہ
اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے پاک افواج کی فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر و جامع کارروائیوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان کی سالمیت کا تحفظ
شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضا بدستور آلودہ، اے کیو آئی 300 کی سطح سے نیچے نہ آسکا
بین الاقوامی حالات پر غور
اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا، ساتھ ہی مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی بحث کی گئی۔ عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلاء
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔








