وزیرداخلہ مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے، پرامن رہنے کی اپیل ’’ ہم سب غمزدہ ہیں،صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑیں ‘‘: محسن نقوی
سوگوار دن کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں، دفترِ خارجہ
مظاہرین کی اپیل
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خود مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے، مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ "ہم سب غمزدہ ہیں۔ صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑیں۔"
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کا سوگ ہے۔








