آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پورے خطے کے امن و استحکام کیلیے تشویشناک ہے: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فون کو نیا ڈیزائن دو اور اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرو، گوگل کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مفت اپ گریڈ
خطے کے امن کے لیے تشویش
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔ عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس سانحے پر دلی رنج ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان، ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب ایئرپورٹ پر ہی دستیاب ہوں گے
پاکستان کی حمایت
پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر ایران کے خلاف حملے کی واضح مذمت کی ہے۔ اس نازک صورتحال میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون کا 10 واں سپیل کل سے شروع، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
احتجاج کی حکمت عملی
اگر ہم اندرونی طور پر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو اس سے دشمن کے عزائم کو تقویت مل سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور احتجاج کو مکمل طور پر پرامن رکھیں تاکہ ملک کے اندر کسی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچا جا سکے۔
قومی اتحاد اور یکجہتی
قومی اتحاد، یکجہتی اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے، اور ہمیں مل کر ملک کے مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ہوگا۔








