امریکہ کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ کا فوجی آپریشن میں ہلاکتوں کا اعتراف
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گلابی چاند دیکھنے کا شاندار موقع، کب اور کیسے دیکھا جا سکے گا؟ جانیے
امریکی سینٹ کام کی تصدیق
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی کہ ایران کی کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی بحری بیڑا ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی دعویٰ
دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، بیڑے پر 4 میزائل داغے گئے۔








