دکھ کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں، مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے: وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ’’ایکس‘‘ میسج میں پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے۔ مظاہرین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں، قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے، عطا تارڑ
افطار کا بندوبست
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہے۔
امن و امان کی اپیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپیل کی کہ امن و امان قائم رکھنے کے فرض کی پاسداری کیجیے۔ دکھ کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔








