زمانۂ امن یا جنگ شہری دفاع کی اہمیت مسلمہ ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سول ڈیفنس ٹریننگ شہریوں کو رضاکارانہ طور پر قدرتی آفات کی صورت میں اپنی مدد آپ کے قابل بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
شہری دفاع کا مقصد
شہری دفاع کا مقصد ناگہانی آفات کی صورت میں پیشگی اقدامات بھی ہے۔سول ڈیفنس تنظیم عوام کی معاونت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔شہریوں کو زلزلے، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانا اور محفوظ معاشرہ سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو مہینے گزر گئے مگر بشریٰ بی بی کی فیملی کو اب تک ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، نعیم حیدر پنجوتھہ
خراج تحسین
شہری دفاع کے عالمی دن پر حادثات وآفات کے دوران خدمات سرانجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام
سول ڈیفنس ڈے کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سول ڈیفنس ڈے کا مقصد عوام میں شہری دفاع کی تنظیم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سول ڈیفنس کا معاون کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
قدرتی آفات کے مقابلے میں شہری دفاع
زمانہ امن یا جنگ شہری دفاع کی اہمیت مسلمہ ہے۔ مضبوط شہری دفاع سے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے- عوام میں شہری دفاع کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارے کا احیاء
شہری دفاع کے ادارے کا احیاء وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔








