ہندو برادری نے صدر کی اپیل کی حمایت کرکے وطن سے محبت کی نئی تاریخ رقم کردی: بلاول
بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری کے لیے شکرگزاری
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہولی سے متعلق صدر کی اپیل کی حمایت پر ہندو برادری سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے
وطن سے محبت کی نئی تاریخ
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہندو برادری نے صدر کی اپیل کی حمایت کرکے وطن سے محبت کی نئی تاریخ رقم کردی۔ ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، عیدیں اور تہوار ساتھ ساتھ مناتے ہیں۔
ہندو برادری کی خدمات کا اعتراف
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بھر کی ہندو برادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ہولی کی پیشگی مبارک باد دی۔








