ایران کے 9 بحری جہاز غرق کردیئے، ٹرمپ
ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے اس کے 9 جنگی جہاز تباہ اور غرق کر دیئے ہیں، جن میں سے بعض نسبتاً بڑے اور اہم نوعیت کے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں باپ نے ٹیسٹ میں کم نمبر لینے پر بیٹی کی جان لے لی
ایرانی نیول فلیٹ پر حملہ
’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی اطلاع دی گئی ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی نیول فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد بحری جہاز سمندر برد ہو چکے ہیں۔ باقی ماندہ جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ بھی جلد سمندر کی تہہ میں ہوں گے۔
ایرانی بحری ہیڈکوارٹرز کا نقصان
ٹرمپ کے مطابق ایک علیحدہ حملے میں ایران کے بحری ہیڈکوارٹرز کو بھی بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔ بیان کے اختتام پر انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کے علاوہ ان کی بحریہ بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔‘‘








