ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹر ز تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کاجل اور ان کی شاگرد نوجوان لڑکیوں نے علامہ اقبال کی مشہور نظم ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“ پر کلاسیکل رقص کا مظاہرہ کیا
ایرانی بحریہ پر حملے
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فوج ایران کی بحریہ کو تباہ کر رہی ہے اور اب تک ایرانی بحریہ کے 9 جنگی جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں، جب کہ باقی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
ایران کی بحریہ کو تباہ کرنے کا عزم
ٹرمپ نے ایران کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ ایرانی جنگی جہاز بھی جلد سمندر کی تہہ میں ہوں گے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری میں شدت آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں کار مسافر بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
بمباری کی شدت
خبر ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیارے براہ راست امریکہ سے روانہ کیے، جنہوں نے ایران کے زیر زمین اور مضبوط میزائل ٹھکانوں پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں سے حملے کیے۔
ایران کا جواب
دوسری جانب، ایران کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اتوار کو ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔








