ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی، عمان کا دعویٰ
عمان کا ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے آمادگی کا دعویٰ
مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ
ٹیلیفونک رابطہ
’’جیو نیوز‘‘ نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی سنجیدہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
امریکی حملوں کی شدت میں اضافہ
یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔
ایرانی نیوی کو نقصان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔ امریکی فوج ایران کی بحریہ کو تباہ کر رہی ہے اور اب تک ایرانی بحریہ کے 9 جنگی جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں، جب کہ باقی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔








