پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، ٹریڈنگ عارضی طور پر بند
کراچی میں اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی۔ 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پچھلے کاروباری ہفتے کا خلاصہ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








