وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنا دی
کمیٹی کا قیام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر، وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں اور رسد کی مانیٹرنگ کے لئے 19 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ منافقت نہیں؟ اقرارالحسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھادیا
کمیٹی کی ذمہ داریاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، دستیابی اور اسٹاک پوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ترین نان فائلرز کی باری آ گئی
کمیٹی کی قیادت
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، جبکہ وفاقی وزرا برائے پٹرولیم و توانائی، وزیر مملکت، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو کی کپل شرما شو میں واپسی ممکن بنانے کے لیے نیٹ فلکس نے کیا کردار ادا۔
اعلیٰ حکام کی شمولیت
کمیٹی میں توانائی شعبے کے اہم اداروں کے سربراہان بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)، سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
انٹیلی جنس اداروں کی شمولیت
علاوہ ازیں، انٹیلی جنس اداروں آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع، ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کردیا
کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس
وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاشی اثرات کا جائزہ لے کر قلیل اور درمیانی مدتی تجاویز پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ، اگر رسد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو اس سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی بھی مرتب کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل، ہلاک ہونیوالوں میں انتہائی مطلوب گینگ ثنا عرف بارو بھی شامل
بحران کی صورت میں اقدامات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بحران کی صورت میں ممکنہ مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد اور ضروری معلومات کی فراہمی میں مکمل تعاون یقینی بنائے۔
حکومتی مقصد
حکومتی ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عوام کو ممکنہ بحران سے محفوظ رکھا جا سکے۔








