پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم
اسلام آباد میں اہم پیش رفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے اضافہ روکا گیا، ہم سب کو بچت کے حوالے سے لائحہ عمل بنانا ہوگا: عطاء تارڑ
الیکشن کمیشن کی نئی تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیئے، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے، الجزیرہ
لاہور ہائیکورٹ کا خط
لاہور ہائیکورٹ کے خط کی روشنی میں تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔
مقدمات کی منتقلی
تینوں ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کے ٹربیونلز کو منتقل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔








