ایران اسرائیل جنگ: بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے ماہر کی بشریٰ بی بی خان کی حراستی حالت پر شدید تشویش
پروازیں معطل
ایران کی جانب سے دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے دبئی میں موجود متعدد افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں، قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کے کیس میں ریمارکس
سونل چوہان کی مدد کی اپیل
اس صورتحال میں بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
Hon’ble PM @narendramodi ji,
I am currently stranded in Dubai due to the ongoing crisis, with flights cancelled and no clear way to return to India. I respectfully seek the Government’s guidance for a safe journey home
Grateful for any support extended 🙏🙏🙏@MEAIndia @IndiainDubai— SONAL CHAUHAN (@sonalchauhan7) February 28, 2026
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: 'معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی صاف راستہ نہیں ہے، میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی'۔
ایران کی جوابی کارروائی
واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی) جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔








