سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 13 ہزار 300 روپے مہنگا
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر حملے کے منفی اثرات کی وجہ سے گولڈ مارکیٹس میں بھی سونے کی بلند پرواز دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش
پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے شہر شہدادکوٹ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے بڑھ کر 10 ہزار 50 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: صوفی نذیر کھاریاں دفتر کا چوکیدار تھا، میری غیر موجودگی میں وہ بچوں کو سکول سے لاتا، بچے اُسے پیار سے ”صوفی پانڈا“ کہتے جس کا وہ بہت برا مناتا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5411 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








