راولپنڈی میں دوست نے دوست کو افطاری کے بہانے گھر بلا کر قتل کر دیا

پولیس کی کارروائی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

معاملے کی تفصیلات

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

شواہد مٹانے کی کوشش

قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

گرفتاری اور قانونی کارروائی

جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا عزم

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...