امریکی فوج نے ایران میں آپریشن کی ویڈیوز جاری کر دیں، آپ بھی دیکھیے
امریکی فوج کے آپریشن کی ویڈیوز جاری
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج نے ایران میں آپریشن کی ویڈیوز جاری کر دیں۔
ویڈیوز کی تفصیلات
امریکی سینٹ کام کی ویڈیوز میں میزائل داغے جانے اور لڑاکا طیاروں کو ایران پر حملوں کے لیے پرواز کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم فوج کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ویڈیوز کس مقام کی ہیں، البتہ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مناظر ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
As the President stated, our objective is to defend the American people by eliminating imminent threats from the Iranian regime.
The President ordered bold action. CENTCOM forces are delivering an overwhelming and unrelenting blow. pic.twitter.com/B0k5gV4YnU
— U.S. Central Command (@CENTCOM) February 28, 2026
امریکہ کی حکمت عملی
جاری کردہ ویژولز میں امریکی افواج کو ایک ہینگر میں کھڑے ڈرونز اور طیاروں پر بمباری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جنہیں ایرانی تنصیبات قرار دیا گیا ہے۔
بیان اور کارروائیاں
سینٹ کام نے جاری کردہ مناظر کے ساتھ بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق فوری خطرات کو ختم کرنے کے لیے جرأت مندانہ کارروائی کر رہی ہیں۔








