سعودی ریفائنری پر ڈرون حملہ پاکستانی جہاز میں تیل بھرنے کے دوران ہوا: نجی ٹی وی

ڈرون حملہ راس تنورا آئل ریفائنری پر

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر راس تنورا میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ پاکستانی جہاز میں تیل کی لوڈنگ کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد

پی این ایس سی چارٹر جہاز پر حملہ

نجی ٹی وی جیونیوز نے شپنگ ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پی این ایس سی چارٹر جہاز کی تیل لوڈنگ کے دوران راس تنورہ پورٹ پر ڈرون حملہ ہوا۔ اس دوران پورٹ پر موجود پی این ایس سی چارٹر جہاز پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

حملے کے اثرات

ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت پی این ایس سی چارٹر جہاز پر پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا۔ ڈرون حملے کے بعد پی این ایس سی چارٹر جہاز پر تیل کی لوڈنگ معطل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں کوئی نئی چیز تخلیق کریں نہ ہی اچھی عادت اپنائیں

سعودی وزارت دفاع کا بیان

ترجمان سعودی وزارت دفاع نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب دو ڈرونز مار گرائے گئے۔ راس تنورا پر حملے کے نتیجے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، تاہم حملے کے بعد گرنے والے ملبے سے ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ریگولیٹری اقدامات

غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ راس تنورہ پورٹ سے متصل ریفائنری بند کر دی گئی ہے اور محدود آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...