ویوو V70 5G، 50 میگاپکسل ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ پاکستان میں متعارف
ویوو V70 5G کا تعارف
لاہور (پروموشنل ریلیز) ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون vivo V70 5G متعارف کرا دیا ہے جو اس کی V سیریز پورٹریٹ لائن اپ کا جدید ترین ماڈل ہے۔ ZEISS کے تعاون سے تیار کیا گیا یہ اسمارٹ فون ـZEISS Portrait So Pro کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد پروفیشنل ٹیلی فوٹو درستگی اور اسٹیج جیسی واضح کوالٹی کو روزمرہ زندگی کے لمحات تک لانا ہے۔ اپنی نمایاں پورٹریٹ صلاحیتوں اور نفیس ڈیزائن کے ساتھ V70 5G نہ صرف دلکش انداز پیش کرتا ہے بلکہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اعتماد کارکردگی، زیادہ اسمارٹ اور محفوظ سافٹ ویئر کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، محکمہ صحت کا ملازم زخمی
برانڈ ایمبیسیڈر کی شمولیت
تخلیقی سوچ کو مزید مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر عاطف اسلم اس ڈیوائس کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ اسٹیج پر اُن کی موجودگی اور دلکش آواز اعتماد، فن اور خلوص کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ تمام خوبیاں V70 5G کی غیرمعمولی وضاحت، پروفیشنل معیار اور جذبات کو محفوظ کرنے کی بے مثال صلاحیت کے عین مطابق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی کا بیان
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان کا کہنا ہے: "اپنے قابلِ اعتماد پارٹنر ZEISS کے ساتھ ایک بار پھر اشتراک کرتے ہوئے vivo V70 5G کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ آپ کے لیے پروفیشنل پورٹریٹ اور اسٹیج کا بہترین ساتھی ثابت ہو۔ یہ ڈیوائس جدید امیجنگ ٹیکنالوجی اور نفیس ڈیزائن کو اس طرح یکجا کرتی ہے کہ وہ روزمرہ زندگی کا آسانی سے حصہ بن جائے۔"
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے تیل اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے یورپ کو تعاون کی پیشکش کر دی
کیمرہ کی خصوصیات
اسپاٹ لائٹ کے لیے تیار ZEISS ٹیلی فوٹو ہر پرفارمنس کو محفوظ کرے۔ امیجنگ vivo V70 5G کی اصل پہچان ہے۔ ZEISS کے تعاون سے تیار کیا گیا یہ اسمارٹ فون 50 میگا پکسل ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرے سے آراستہ ہے جس میں IMX882 الٹرا سینسنگ سینسر اور 1/1.95 انچ بڑا سینسر سائز شامل ہے جو کم روشنی میں بھی شاندار نتائج اور درست ٹیلی فوٹو کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ چاہے اسٹیج کی پرفارمنس ہو یا کھلے مناظر، ہر منظر قدرتی رنگوں اور وضاحت کے ساتھ محفوظ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر حملہ کیا گیا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکہ کو خبردار کر دیا
ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیتیں
V سیریز میں پہلی بار 4K 60 fps ویڈیو ریکارڈنگ شامل کی گئی ہے جو ہائی ریزولوشن اور موشن کیپچر کو یکجا کرتی ہے۔ AI اسٹیج موڈ کنسرٹ لائٹس اور فاصلے سے شوٹنگ کو مؤثر انداز میں مینیج کرتا ہے اور 1x سے 10x اور 20x تک زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
نفیس ڈیزائن اور مضبوطی
5G V70 میں ایرواسپیس گریڈ 6 سیریز ایلومینیم الائے فریم استعمال کیا گیا ہے جو خوبصورتی اور مضبوطی دونوں فراہم کرتا ہے۔ 360 MPA ییلڈ اسٹرینتھ اسے مزید پائیدار بناتی ہے جبکہ اس کا پریمیم فنش دیرپا خوبصورتی برقرار رکھتا ہے۔ یہ فون Dune Gray اور Aesthetic Black رنگوں میں دستیاب ہوگا جو نفاست اور اعتماد کی جھلک پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا، رشتہ داروں تک پہنچ گئے ہیں: خواجہ آصف
شاندار کارکردگی
4,200mm الٹرا لارج VC کولنگ سسٹم جو V سیریز کا اب تک کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم ہے، 4K طویل ویڈیو اور ہائی ریزولوشن شوٹنگ کے دوران درجہ حرارت کو مؤثر انداز میں کنٹرول میں رکھتا ہے۔
1.5K الٹرا کلئیر OLED ڈسپلے 120 ریفریش ریٹ کے ساتھ ہموار اور واضح ویژول تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 3D الٹرا سونک فنگرپرنٹ اسکیننگ 2.0 تیز اور محفوظ اَن لاکنگ کو یقینی بناتی ہے۔ 6500mAh BlueVolt بیٹری 90W فلیش چارج کے ساتھ تیز رفتار چارجنگ فراہم کرتی ہے جبکہ IP68 اور IP69 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس اسے مزید مضبوط بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پاک، بھارت میچ کے بعد سیاسی بیان دینے پر سوریا کمار یادیو کو جرمانہ کر دیا
OriginOS 6: زیادہ اسمارٹ اور محفوظ
vivo V70 5G میں نیا OriginOS 6 شامل ہے جو سسٹم کی روانی اور مسلسل کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ Origin Smooth Engine ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے جبکہ Origin Island اہم اپ ڈیٹس کو فوری طور پر نمایاں کرتا ہے۔ یہ فون 6 سالہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جو رازداری اور طویل مدتی تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ One-Tap Transfer اور Kit Office vivo فائل شیئرنگ اور روزمرہ کاموں کو مزید آسان بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور حکومت کی کفایت شعاری مہم، کالم نویس خالد مسعود خان نے ساری کہانی بے نقاب کردی
قیمت اور دستیابی
vivo V70 5G دو ویریئنٹس میں دستیاب ہوگا:
- 256GB 12GB+ کی قیمت 169,999 روپے
- 12GB + 512GB کی قیمت 184,999 روپے
پری آرڈر 03 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ ملک بھر میں باقاعدہ فروخت 07 مارچ سے ہوگی۔ ویوو ایک سالہ وارنٹی، 15 دن کی فری ریپلیسمنٹ اور 6 ماہ کی ایسیسریز وارنٹی فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ زونگ 4G صارفین Slot 1 میں سم لگانے پر 6 ماہ تک ہر ماہ 2GB کے حساب سے مجموعی طور پر 12GB مفت انٹرنیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات
مزید معلومات کے لیے ویوو کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/products/v70








