کیا اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا یا نقصان ہوا؟ عالمی جوہری ادارے کا بیان بھی آ گیا

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاعات

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا یا نقصان ہوا؟ عالمی جوہری ادارے کا بیان بھی آگیا۔

عالمی جوہری ادارے کا موقف

تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہنگامی اجلاس کی تفصیلات

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا جہاں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

سربراہ کی گفتگو

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی اے ای اے رافیل گراسی نے کہا کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی اطلاع نہیں۔ ایرانی نیوکلیئر اتھارٹی سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ امید ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا چینل جلد سے جلد قائم ہوجائے۔

تحمل کی ضرورت

رافیل گراسی نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملٹری آپریشنز میں انتہائی تحمل سے کام لیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...