ہمارے دل زخمی ہیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،: علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد میں اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری
سینیٹ کا اجلاس
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
علامہ راجہ ناصر عباس کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو کہتا ہے گریٹر اسرائیل بناؤں گا۔ پاکستان نے فلسطینوں پر ظلم کے خلاف سٹینڈ لیا اور ہم نے اسرائیلیوں کے جہاز گرائے تھے۔ اسرائیل کتنا ظلم کرتا ہے، اس کا جرم چھپا دیا جاتا ہے، کسی ملک کے وزراء اور حکمرانوں کو نہیں مارا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ایران کا موقف
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی مذاکرات کے لیے بات سنی، امام خمینی نے کہا تھا ایٹم بم نہیں بنا سکتے، خامنہ ای نے بھی کہا ہم ایٹم بم نہیں بناتے، ان کا مسئلہ ایٹم بم نہیں، جوہری بم سے متعلق معاہدہ ٹرمپ نے پھاڑا تھا۔ ہمارے اس رہبر پر حملہ کیا گیا جن کے فتوے پر کروڑوں لوگوں کا یقین ہے۔
حملے کی شدت
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر پر حملہ کر کے انہیں خاندان سمیت شہید کر دیا گیا، امریکہ خود برداشت نہیں کرتا کہ کوئی جنوبی امریکہ میں اڈا بنائے، یہاں وہ اتنی فورسز لے کر آیا لیکن کوئی ملک امریکہ کے خلاف نہیں بولا۔








