ہمارے دل زخمی ہیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،: علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد میں اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

سینیٹ کا اجلاس

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے دعا کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں الیکشن کے دن سے قبل ہائی الرٹ، فوج تعینات، موٹر سائیکل پر پابندی

علامہ راجہ ناصر عباس کا بیان

’’جنگ‘‘ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو کہتا ہے گریٹر اسرائیل بناؤں گا۔ پاکستان نے فلسطینوں پر ظلم کے خلاف سٹینڈ لیا اور ہم نے اسرائیلیوں کے جہاز گرائے تھے۔ اسرائیل کتنا ظلم کرتا ہے، اس کا جرم چھپا دیا جاتا ہے، کسی ملک کے وزراء اور حکمرانوں کو نہیں مارا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں سماعت، حارث رؤف کو طیارے گرانے کے اشارے پر سزا کا امکان

ایران کا موقف

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی مذاکرات کے لیے بات سنی، امام خمینی نے کہا تھا ایٹم بم نہیں بنا سکتے، خامنہ ای نے بھی کہا ہم ایٹم بم نہیں بناتے، ان کا مسئلہ ایٹم بم نہیں، جوہری بم سے متعلق معاہدہ ٹرمپ نے پھاڑا تھا۔ ہمارے اس رہبر پر حملہ کیا گیا جن کے فتوے پر کروڑوں لوگوں کا یقین ہے۔

حملے کی شدت

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر پر حملہ کر کے انہیں خاندان سمیت شہید کر دیا گیا، امریکہ خود برداشت نہیں کرتا کہ کوئی جنوبی امریکہ میں اڈا بنائے، یہاں وہ اتنی فورسز لے کر آیا لیکن کوئی ملک امریکہ کے خلاف نہیں بولا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...