عوامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
خیرپور میں عام تعطیل کا اعلان
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیرپور میں ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حضرت سچل سرمست کا عرس
اعلامیے کے مطابق خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر 4 مارچ عام تعطیلات ہوگی، تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان کو ہو رہا ہے۔
سندھ حکومت کی ہولی کی تعطیلات
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی پر ہندو ملازمین کیلئے 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔








