شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبداللہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید
عدالت کے ریمارکس
جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے حاصل کی گئی رضا مندی قانونی نہیں ہوتی۔ ایسی رضا مندی ریپ کے زمرے میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حارث رؤف پر برسے
ذہنی دباؤ اور فریب
عدالت نے قرار دیا کہ شادی کے وعدے کے ذریعے خاتون کو قائل کرنا ذہنی دباؤ اور فریب کے زمرے میں آتا ہے۔ غیر فطری عمل کے معاملے میں رضامندی کا جواز غیر موثر ہے۔
ٹرائل کورٹ کی سزائیں
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم عبداللہ کو 10 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کیا گیا تھا۔








