اسرائیل کا ایران میں نطنز کی جوہری تنصیب پر حملہ
اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا رد عمل
غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ویانا میں ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی نمائندے سے سوال کیا ہے کہ ایران میں کس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل
ایرانی سفیر کا بیان
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ویانا میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو نشانہ بنایا۔
حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات
واضح رہے کہ ایران میں ہفتے سے جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔








