قومی اسمبلی کی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں سیما جیلانی کا مولانا فضل الرحمان سے دلچسپ مکالمہ
قومی اسمبلی کی لفٹ بند
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں سیما جیلانی کا مولانا فضل الرحمان سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
وی آئی پی لفٹ میں موجود اراکین
’’جنگ‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری
صورت حال کی معلومات
اس دوران مولانا فضل الرحمان کے سٹاف نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو صورتحال سے مطلع کیا۔ کئی منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو کھول لیا گیا۔
دلچسپ مکالمہ
لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
سیما جیلانی نے کہا کہ "مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے۔"
اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ "اللّٰہ سے دعا کریں، اللّٰہ رحم کرے گا۔"








