جنگ کے طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماء کرام تعاون جاری رکھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے
پنجاب میں ای ٹیگ کا نفاذ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بائیکس سمیت گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 روز میں مائیکرو سیکیورٹی پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔ سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کے لیے خصوصی سیل قائم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ای ایس 2026 امتحانات کا شیڈول، فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان نے غلط رپورٹنگ پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کردی
سائبر کرائم کی روک تھام
وزیراعلیٰ نے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا؟ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آ گیا
سیکیورٹی اقدامات
اس موقع پر صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سیکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کام کا دباؤ لوگوں کو ہم جنس پرست بنا دیتا ہے: ملائیشیا کے وزیر کی انوکھی منطق نے تنازعہ کھڑا کردیا
جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی
وزیراعلیٰ نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اور ہجوم سے نمٹنے کے لیے قائم آر ایم پی کی ٹریننگ اور جدید ترین سیکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی سے عمران خان تک: قید کا جواز ؟
علماء کرام کی مشاورت
اجلاس میں یوم حضرت علیؓ پر علماء کرام سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی۔ انہوں نے امن و امان کی بحالی کے لیے متحرک علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
خلاصہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا۔ چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کا پنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آرام سے نہیں بیٹھ سکتے، سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔" وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جنگ (وار فیئر) کے طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا۔ علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون جاری رکھیں۔








