ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان میں 35 سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے، چودھری سرور
سابق گورنر پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان میں 35 سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم جیسے ہیروز نئی نسل کے لیے حوصلے کی علامت ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
حکومت کی ذمہ داری
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اس صورتحال میں حکومت پر لازم ہے کہ وہ احتجاج کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔ شہریوں کو بھی ملکی املاک کو نقصان کیے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہئے۔
چودھری سرور کا ٹوئٹ
ایران پر امریکی ، اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان میں 35 سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس صورتحال میں حکومت پر لازم ہے کہ وہ احتجاج کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔ شہریوں کو بھی ملکی املاک کو نقصان کیے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہئے۔
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) March 2, 2026








