لاہور ہائی کورٹ میں خاتون وکیل اور مرد وکیل کے درمیان لڑائی، تھپڑ اور مکوں کی بارش، باقی وکلا تماشا دیکھتے اور ویڈیوز بناتے رہے
انتخابات کے نتائج پر تنازع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر پیدا ہونے والے تنازع نے شدت اختیار کرلی جس کے دوران وکلا کے دو گروپوں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیزرفتار گاڑی روکے جانے پر ملزمان کی مزاحمت، ساتھی بلا لیے لیکن جب گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف
آزاد گروپ کا احتجاج
آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کیانی ہال میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فورسز ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، حنا پرویز بٹ کی قرارداد میں خراج تحسین
کشیدگی کا آغاز
صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب چند وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا۔ اسی دوران ایک خاتون وکیل اور ایک سینئر وکیل رہنما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر موقع پر موجود ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کو تھپڑ مارے۔ اس دوران سینئر وکلا منع کرتے رہے کہ بس کردیں، مزید لڑائی نہ کریں۔ بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
A male and a female lawyer fighting each other in the Lahore High Court while the rest of the lawyers are enjoying themselves and making videos. pic.twitter.com/BSdYDqquA0
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 2, 2026








