ترک صدر رجب طیب اردوان کے امریکی صدر ٹرمپ، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کے ساتھ سفارتی رابطے، خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت
ترک صدر کا مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر تبادلہ خیال
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماوں کے ساتھ سفارتی رابطے کیے۔ اس دوران رہنماؤں سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
صدر ٹرمپ سے بات چیت
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے صدر ٹرمپ سے ایران کی صورتحال پر بات کی اور ایران کے ساتھ مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
سعودی ولی عہد سے ملاقات
ترک صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تمام ممالک شدید متاثر ہوں گے۔ کشیدگی میں کمی کے لیے سنجیدہ مداخلت کرنی ہوگی۔ ترکیہ اور سعودی عرب نے سفارتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے قطری امیر سے ایرانی حملوں پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد سے بھی بات کی، اور یورپی کمیشن کی صدر اور کویتی امیر سے بھی گفتگو کی۔








