غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

کومبنگ آپریشن کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نہیں چاہیں گے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، احسن اقبال

اجلاس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی، راولپنڈی، ہری پور، مری اور اٹک کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران نے آن لائن شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانیے

غیر قانونی باشندوں کے خلاف اقدامات

اجلاس میں امن و امان سمیت پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا اور دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مکمل طور پر سنگل ویزا رجیم کو نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ نفرتاری کا مقبرہ بھی بربادی سے نہ بچ سکا، قیمتی چیزیں چور اور لٹیرے لے اڑے، میں نے یہ حالات دیکھے تو اندر جانے سے صاف منکر ہوگیا

سیکریٹری داخلہ کی یقین دہانی

’’جنگ‘‘ کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کےلیے پُرعزم ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی بھی ری لوکیشن پروگرام نافذ نہیں کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کےلیے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے۔

تمام افسران اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کو یقینی بنائیں، چیکنگ کےلیے پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے۔ تمام اہم مقامات، عبادت گاہوں، مساجد اور اہم و حساس عمارات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

عملی اقدامات کی صورتحال

اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو رہائش دینے پر قانون کے مطابق کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو کاروباری جگہ فراہم کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

دوران اجلاس آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں نگہبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مرکزی شاہراہوں، مراکز اور رہائشی علاقوں کی نگرانی کا میکنزم بنایا گیا ہے، مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے اور ان کی مکمل تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...